پارک لین ریفرنس ،آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

0
7

جعلی اکاونٹس کیسز میں پارک لین ریفرنس میں نیا موڑ

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فردجرم عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے

وکیل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا ہے
دلائل مکمل ہونےکے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے

سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا
ایک ماہ فردجرم مؤخر کرا کے آج جواب الجواب پردرخواست واپس لے رہے ہیں

جس پر وکیل آصف زرداری نے کہا
پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے

عدالت آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست پر حکم جاری کرے گی۔

یاد رہے پارک لین ریفرنس نیشنل بینک کے 2 سابق صدور علی رضا اور سید قمر حسین آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے
نیب نےوعدہ معاف گواہان کو قانون کے مطابق گواہی دینے پر معاف کر دیا تھا۔

نیب کی طرف سے آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں 61 گواہان تیار

نیشنل بینک کریڈٹ کمیٹی کے تمام افسران
نیب راولپنڈی تفتیشی ٹیم کے 9 افسران
جعلی اکاؤنٹس کی ابتدائی تفتیش کرنیوالے ایف آئی اے کے محمد علی ابڑو بھی گواہان میں شامل
اور قرض لینےوالی مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کےکمپیوٹر آپریٹرکی گواہی بھی شواہد کا حصہ ہیں

نوٹ

اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

پارک لین ریفرنس میں
آصف زرداری،اسلم مسعود، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر ملزم نامزد ہیں

ملزمان پر پارک لین کی کمپنی کے نام پر نیشنل بینک سے ڈھای ارب سے زیادہ کے قرض غبن کا الزام ہے جبکہ آصف زرداری کوپارک لین کا 25 فیصد شئیر ہولڈر ہونے پر ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here