کورونا وائرس؛ وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

0
58

 کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشتوں پر پڑنے والے گہرے اثرات پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے نام اہم پیغام ریکارڈ کرائیں گے اور یہ پیغام سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے قرض کی ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے جب کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض ادائیگیوں میں سہولت کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

My appeal to the international community, the UNSG & international financial institutions to respond positively to the dilemma confronting developing countries in the face of the COVID19 pandemic. #Global_Initiative_Debt_Relief

وزیراعظم ملکی وسائل اور قرض جیسے مسائل کا ذکر کریں گے اور واضح کریں گے کہ پوری انسانیت کو مل کر کورونا کے جنگ لڑنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان عالمی ممالک سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں کو پیغام دیں گے کہ قرض کی دلدل میں جکڑے ممالک کورونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

پیغام سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو اقتصادی و معاشی صورتحال اور کورونا کے بعد پڑنے والے گہرے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here