چینی زخمیوں کو مکمل علاج و معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو حادثے کے چینی زخمیوں کومکمل علاج ‏ومعالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی ‏کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داسو حادثے کے چینی زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی زخمیوں ‏کو مکمل علاج ومعالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں ‏گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علیم نے زخمیوں کے علاج و معالجے کے ‏بارے میں بتایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here