پینسٹھ (65) سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

0
34

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا ہم اسکی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری زمہ داری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے بزرگوں، متاثرہ افراد کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو عمر کے آخری آیام میں سکھ ملنا چاہیے ، حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ، یہ منفرد پروگرام ہے،65 سال سے زائدالعمر کو ماہانہ وظیفہ دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here