سی پیک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو چین کا دوٹوک پیغام

0
14

سی پیک کے خلاف سازشیں کرنےوالوں کو چین نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعائدہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں مل کرناکام بنائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کےعالمی سطح پرانسداددہشت گردی اقدامات کوسراہتا ہے اور چین دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی معاونت کرتا رہے گا۔

چین کے بیان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاے لیکن ہم سی پیک کی حفاظت کریں گے اور اسے کامیاب بنائیں گے۔

نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بھارتی سازش سے اچھی طرح واقف ہے، پاکستان خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہا ہے، سی پیک کے خلاف سازش کرنےپربھارت کوناکامی ہوگی سی پیک سےپورےخطےکامفادوابستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائےگا اور بھارت کو ہر محاٖذ پر ناکامی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here