پنجاب پولیس میں آج بڑی تبدیلی کی گئی ہے، سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی جگہ خالد محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور تعینات کردئیے گئے ہیں۔

عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور تعینات کئے گئے ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ساتھ ہی  عمر شیخ کوڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر آر پی او فیصل آباد تعینات تھے، اس سے قبل غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں بڑھتے جرائم کا بھی نوٹس لیا تھا، عمر شیخ لاہور میں قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر شیخ پر ماتحت افسران سے غیر مناسب رویے کا بھی الزام تھا، سابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر 4 ماہ میں 1263 تبادلے کئے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here