راولپنڈی میں دھماکا، 17 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

0
33

 صوبہ پنجاب میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی کے سامنے دستی بم دھماکا ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، پولیس افسران جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر متعلقہ انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

قبل ازیں پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں واقع نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی پھیل گئی اور عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کے مختلف وارڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہم کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here