رحیم یار خان میں دھماکہ، 4افراد جھلس کر زخمی

0
25

رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں واقع نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی پھیل گئی، جبکہ عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

سلنڈر دھماکے کے باعث اسپتال کے مختلف وارڈ میں خوفناک آگ بھڑک ٹھی جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمں جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here