کوئٹہ؛ دھماکے میں 2 افراد جاں‌ بحق، متعدد زخمی

0
26

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جائے دھماکا پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار پہنچ گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ سرچنگ میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here