بنگلادیش میں جنسی زیادتی پر سزائے موت

0
17

بنگلادیش میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

منگل کے روز کابینہ اجلاس کے دوران ریپ کے ملزمان کو سزائے موت دینے کی منظور دی گئی تھی جس کی توثیق صدر نے کردی۔

سزائے موت دینے کا آرڈیننس جاری

صدر عبدالحامد نے کابینہ سے منظور شدہ قانون کی توثیق کرتے ہوئے جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

Bangladesh President signs ordinance on capital punishment in rape cases : DoordarshanNews

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر نے بچوں اور خواتین کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات اور جنسی تشدد پر حسینہ واجد کی حکومت پر شدید دباؤ تھا کہ وہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا قانون منظور کرے۔

Bangladesh: Rape convicts to get death penalty as president approves ordinance

گزشتہ چند سالوں میں ریپ کے واقعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صرف جنوری سے لے کر ستمبر تک زیادتی کے ایک ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جس میں ہر پانچواں کیس اجتماعی زیادت کا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here