بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی جوان نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے  قریب واقع علاقے شپک میں آئی ڈی کے ذریعے ایف سی گاڑی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کا واٹر باؤزر دہشت گردی کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس میں ایف سی کے جوان کفایت اللہ  نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملک دشمن عناصر کے ایسے بزدلانہ حملوں سے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، بلوچستان میں ملک دشمن ایجنسیوں کوامن وامان خراب کرنے نہیں دیں گے‘۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کےعزائم کو ناکام بنا دیں گی‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here