گوردوارہ دربار صاحب میں بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات کا آج آخری دن ہے،انتظامی کمیٹی نے آرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دے دیا۔

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک کا 481 واں یوم وفات منایا جارہا ہے، گوردوارہ دربار صاحب میں 20 ستمبر سے جاری 3 روزہ  تقریبات کا آج آخری دن ہے۔

سکھوں کی مقدس کتاب سری گروگرنتھ صاحب کے اکھنڈ پاٹھ 20 ستمبر کو رکھے گئے، تقریبات کی انتظامی کمیٹی نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہیرو قرار دیا۔

انتظامی کمیٹی نے سرحد پار بھارتی حکومت کے زائرین سےناروا سلوک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بھارت کو خط لکھے لیکن زائرین کو آنے کی اجازت نہ دی گئی۔

امریکی قانون سازوں نے بھی 2 دن قبل، بھارت کو”مخصوص خدشات والا ملک” قراردیا ، امریکا کے 14 سینیٹرز نے بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین مجرم گردانا جبکہ امریکی وزیر خارجہ کورواں ماہ 10 ریپبلکن، 4 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے دستخط شدہ خط بھیجا۔

۔ 3 روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں یاتریوں نے شرکت کی اور گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کمپلیکس میں انتظامات کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here