آزاد کشمیر اتنخابات: سیکیورٹی کے فرائض پاک فوج انجام دے گی، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کی ذمہ داری اٹھا لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی انتظامات سنبھالنے کےلیے طلب کرلیا۔

پاک فوج کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک آزاد کشمیر میں تعینات رہے گی جب کہ آزاد کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی الیکشن کے دوروان فرائض انجام دیں گے آئی ایس پی آر۔

نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی بھی فرائض سرانجام دیں گے، ان تمام انتظامات کا مقصد بلا تعطل پر امن انداز میں انتخابات کرانا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here