اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 1 کلو آئس ہیروئن برآمد

0
45

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم اشتیاق کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے، ہیروئین کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے 1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختر بھی سفر کرنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، خاتون نے 3 مختلف بیگز میں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here