اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے بحرین جانے والے نعمان نامی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here