اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر سے 6 کلو ہیروئن برآمد

0
10

 ایئر پورٹ سکیورٹی فورس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف نے گجرات سے اٹلی جانے والے مسافر کے سامان سے 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق گجرات سے ہے جو غیر ملکی پرواز کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا، تاہم اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار ہو گیا۔

ملزم نے اپنے سامان کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی، شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو خفیہ طور چھپائی ہوئی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here