زیادتی کے نام پر شہریوں‌ کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والا گروہ گرفتار

0
13

 صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں زنا اور گینگ ریپ کے جھوٹے کیسز درج کرواکر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے زنا اور گینگ ریپ کے جھوٹے کیسز درج کروا کر شہریوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرنے والے گروہ کے چھے ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ گروہ خوبصورت عورتوں کے ذریعے مختلف طبقات کے مالدار شہریوں سے راہ رسم بڑھانے کے بعد ان کے خلاف زیادتی کے الزامات لگا کر مقدمات درج کروا کر ان سے کروڑوں روپے وصول کرچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق اب تک گروہ سولہ سے زائد مقدمات درج کرواچکا ہے گروہ میں پولیس افسران اور وکلاء بھی شامل ہیں جن کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل لاہور پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے مدنی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ ہائی پروفائل دو ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد مدنی ٹاؤن میں چھ روز پہلے کرائے کےمکان منتقل ہوئے تھے، گرفتار افراد نے محمد عمران کے نام سے گھر کرائے پر حاصل کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here