تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں

0
165

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here