قائداعظم کی 73 ویں برسی، پاک فضائیہ کا بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش

قائداعظم کی 73 ویں برسی، پاک فضائیہ کا بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش

سربراہ پاک فضائیہ ظہیرالدین بابر سدھو نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا . قائد کا نظریہ اور رہنما اصول ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم نے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ بابائے قوم نے مظلوم عوام کو متحد کر کے آزاد وطن کے لیے جدوجہد کی، قائداعظم نے پاک فضائیہ کو سیکنڈٹونن بننے کا پائیداروژن دیا، قائد کا نظریہ، رہنما اصول ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

ملکت ِخداداد پاکستان کے بانی اور ہر دل عزیز رہنماء قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 73 ویں برسی منائی جا رہی ہے ، مسلمانوں کے حقوق اور علیحدہ وطن کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔

سن 1930 میں انہیں تپِ دق جیسا موزی مرض لاحق ہوا جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقاء کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو قائد اعظم اپنے خالق ِحقیقی سے جاملے۔

شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور مسائل سے گزرنے اور قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اسے ایک خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم وفات قائد اعظم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی،پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست ضروربنے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں ہم آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ قائد اعظم کا ہم پراحسان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔
تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے۔غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو اتحاد،تنظیم اور ایمان کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے۔قائدؒ کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے-

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، اصول، قانون، جمہوریت، نظم وضبط اور اپنے عہد پراٹل رہنا قائداعظم محمد علی جناب کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے ہمیں بحیثیت قوم قائداعظم کے افکار سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان کوجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے دن رات محنت کو شعار بنانا ہوگا ،قائداعظم کے آئین، جمہوریت، یقین،اتحاد اور تنظیم کے سنہری راستے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی منزل حاصل کرسکتے ہیں آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی عملی تعبیر سے ہمکنار کرکے دم لیں گے محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کو تعمیر، ترقی، خوشحالی اور عظمت کی منزل سے ہمکنار کرے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here