افغان طالبان کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

0
46

پاکستان افغان عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، مشترکہ ذمہ داری کے تحت پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملا عبدالغنی بردار کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل میں پیشرفت، بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر گفتگو کی گئی، وفد نے طالبان امریکا معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، مخلصانہ کاوشیں دوحہ معاہدے کی صورت میں بارآور ثابت ہوئیں، توقع ہے کہ افغان قیادت نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے انٹرا افغان مذاکرات کے جلد انعقاد کا متمنی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان میں معاشی مواقعوں کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا
افغان مہاجرین کی واپسی اور معاشی استحکام کے لیے عالمی برادری کام کرے، وفد کو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان امن عمل سمیت خطے میں دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

relatedpakistan's profile picture
Source

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here