پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت 46اہلکاروں کو پناہ ‌دے دی

پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت چھیالیس افغان اہلکاروں کو پناہ دے دی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا، جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکاروں کیلئے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی۔

افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ جلد باضابطہ اور باوقار طریقہ کار کے تحت افغان اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

افغان فوجی انٹرنیشنل بارڈر پر اپنی پوسٹوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہورہے تھے، اپنی چوکی پر مزید کنٹرول جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔

اس سے قبل یکم جولائی کو بھی پینتیس افغان فوجیوں نے پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی، ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here