طیارہ حادثے کی تحقیقات، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

0
0

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات کے لیے فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی11 رکنی ٹیم پاکستان میں 16 گھنٹے تحقیقات کرے گی، فرانسسی ماہرین کا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر 26 مئی کی صبح لینڈ کرے گا۔

ماہرین پرواز اے آئی بی 1888 کے ذریعے کراچی پہنچیں گے، مذکورہ ٹیم پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ کا دورہ کرے گی۔ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

فرانسیسی ٹیم اپنے ساتھ جہاز کا بلیک باکس اور ضروری شواہد فرانس لے جائے گی۔ ٹیم تحقیقات مکمل کرکے 26 مئی کی رات 10 بجے روانہ واپس روانہ ہوگی۔

دوسری جانب آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم نے حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں پر غور کیا، تفتیشی ٹیم نے اپنی کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔

طیارہ حادثہ: پی آئی اے کی تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

جدید آلات سے لیس ٹیم بلڈنگ میٹریل کا جائزہ لے رہی ہے، حادثے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا جائے گا، جائزہ لیا جائے گا کتنی عمارتیں جزوی اور کتنی مکمل تباہ ہوئیں۔ 7رکنی ٹیم جائے وقوعہ پر نقصانات کا تخمینہ لگائے گی، پی آئی اے اور سی اے اے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ٹیمیں مشترکہ کام کررہی ہیں۔

جبکہ حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کےحوالے کی جائے گی۔ اب تک 59 لاشوں کے ڈی این اے لے لیے گئے ہیں۔ جبکہ جائے حادثہ کے اطراف سیکیورٹی سخت ہے، حادثے کے مقام پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here