نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے دس کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا ایوی ایشن وزیر ہادی سیریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 حادثے کا شکار ہوا ہے۔

نائجیریا کے وزیر ہوا بازی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

Image result for 7 killed in Nigerian military plane crash near Abuja airport

نائیجیریا کی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس حادثے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر گاڑی چلا رہے تھے لیکن انہوں نے بھی کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کیں۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here