دین فروش ملا

0
191
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دین فروش ملا ۔۔۔۔۔۔۔۔

آج ایک جگہ ایک ہٹ دھرم قسم کے ملا سے بحث ہوئی۔

موصوف نواز شریف کے حق میں دلائل دے رہے تھے۔ اس کا زور اس پر تھا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں اور یہ کہ نیب کا یہ کالا قانون ہے کہ ” دولت کہاں آئی؟؟ ” ۔۔
اب ہر بندہ ریکارڈ تھوڑی رکھتا ہے۔ موصوف کا خیال تھا کہ الزام لگانے والے کو جرم ثابت کرنا چاہئے۔

میں نے عرض کی کہ حضور نیب کا قانون تو حضرت عمر(ر) کا طریقہ تھا۔

حضرت عمر(ر) سے سوال کیا گیا تھا کہ ” بتاؤ یہ چادر ( مال ) کہاں سے آئی ” تو آپ نے فوراً ” منی ٹریل ” پیش کی کہ چادر  مال  کہاں سے آئی۔

یہ نہیں کہ سوال کرنے والا ثابت کرے کہ حضرت عمر (ر) کے پاس چوری کا مال ہے۔

مولانا صاحب کا اگلا حملہ یہ تھا کہ کیا تم عالم ہو یا مفتی؟ کون سے مدرسے سے پڑھا ہے اور کتنا علم ہے؟  جو دین میں تصرف کر رہے ہو 

میں نے عرض کی کہ ” حضور میں جاہل ہوں جو آپ سے بحث کر بیٹھا ” اور چلا آیا۔

واللہ ملاؤوں سے بڑھ کر ہٹ دھرم اور عقل و دلیل سے عاری مخلوق نہیں دیکھی۔

آج سوشل میڈیا پر ان دین فروش ملاؤوں کے چند تازہ کارنامے گردش کر رہے ہیں۔

ایک ن لیگی ملا جو اپنے مقابل پی ٹی آئی کی خاتون رکن کو ووٹ دینا حرام قرار دے رہا ہے۔  مریم نواز کے لیے البتہ حلال ہے بلکہ شائد فرض 

 دوسرا ایم ایم اے کا یہ مردود ملا جو ووٹ لینے کے لیے قرآن پر جھوٹ باندھ رہا ہے۔

میں ایک بار پھر کہونگا کہ جس کو مرضی ووٹ دو لیکن خدا کا واسطہ ہے کسی ملا کو ووٹ ہرگز نہ دینا۔ ان سے بدتر مخلوق کوئی نہیں۔

اللہ ہمیں ان کے شر سے بچائے

تحریر شاہدخان


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here