۔ 100 روپے کے کارڈ پر اب ملے گا 100 کا بیلنس

0
137
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

۔ 100 روپے کے کارڈ پر اب ملے گا 100 کا بیلنس
موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجازالحسن نے چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ یہاں پر لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے، ٹیکس کے نام پر ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے۔ چیئرمین ایف آر نے جواب دیا کہ موبائل کالز پر سروسز چارجز کی کٹوتی کمپنیز کا ذاتی عمل ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ جو شحض ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا اس سے ٹیکس کیسے وصول کیا جاسکتا ہے؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں۔ آج کل تو ریڑھی والا بھی موبائل فون استعمال کرتا ہے وہ ٹیکس نیٹ میں کیسے آگیا؟ ۔ چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ 130ملین افراد موبائل استعمال کرتے ہیں، ملک بھر میں ٹیکس دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 فیصد ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ5 فیصد لوگوں سے ٹیکس لینے کے لیے 130ملین پر موبائل ٹیکس کیسے لاگو ہوسکتا ہے؟ ایک بندہ اگر ٹیکسی ورک میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کرسکتے ہیں؟ ٹیکس دہندہ اور نادہندہ کے درمیان فرق واضح نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، آئین کے تحت امتیازی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here