یہ شرمناک ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور 15 سال تک مسلسل بے وقوف بنتی رہی۔

0
487

نیویارک ٹائمز، ٹرمپ اور پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ !

نیویارک ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کی مستقل ناراضگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کسی معاشی پابندی کے جواب میں نہ صرف امریکہ کا افغانستان کے لیے زمینی اور فضائی راستہ بند کر سکتا ہے بلکہ ااتحاد بھی ختم کر سکتا ہے۔

پنٹاگان کےمطابق گوکہ پاکستان نے ابھی تک ایسی کوئی وارننگ نہیں دی ہے لیکن اسکا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔۔
” ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی امداد روک لینا کافی رہے گا “
اس نے مزید کہا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” ہمارے پاس اور بھی کئی آپشنز ہیں۔ تاہم ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ جواباً پاکستان کے کسی ممکنہ ردعمل سے کیسے نمٹا جائیگا اور پاکستان کیا کیا کر سکتا ہے”

نیویارک ٹائمز کے مطابق جب اس اعلی عہدیدار سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان میں کوئی سرجیل سٹرائیک بھی زیر غور ہے تو اس نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

امریکہ کو خبردار کرنے والے اسی اخبار میں صرف ایک دن پہلے کہانی چھپی کہ پاکستان نے امریکہ سے پیسے لے کر افغانستان میں امریکہ کو مارا۔ یہ الگ بات ہے کہ امریکہ اسکو ثابت نہیں کرسکتا۔
اور پاکستان کے عسکری ذرائع آج بھی بضد ہیں کہ ” ہم امریکہ کے دوست ہیں اور اسکو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں”۔۔۔۔۔۔۔ 🙂

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کے اس کھیل کو روکنے میں امریکہ ناکام رہا ہے اور یہ شرمناک ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور 15 سال تک مسلسل بے وقوف بنتی رہی۔

دونوں مضامین کو ملا کر دیکھیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان امریکہ کے گلے میں اٹک چکا ہے جسے وہ نہ نگل سکتا ہے اور نہ اگل سکتا ہے!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here