یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ انکا بغض اور انکا غصہ انکے الفاظ میں آگیا ہے۔ یہ سارا بغض یہ سارا غصہ اور یہ سارے الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے

0
723

حیوانوں کی بستی ۔۔۔۔۔ !

آج نواز شریف نے عدالت سے باہر آکر فرمایا ۔۔۔۔۔

” یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ انکا بغض اور انکا غصہ انکے الفاظ میں آگیا ہے۔ یہ سارا بغض یہ سارا غصہ اور یہ سارے الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے ” ۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

بدترین توہین عدالت سے قطع نظر ۔۔۔۔۔۔۔

صرف چند سال پہلے جب انہی عدالتوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ سنایا تو میاں نواز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا ۔۔۔۔

” یہ نہیں ہوسکتا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے اور آپ ماننے سے انکار کرو۔ یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی نہیں ” ۔۔۔۔۔۔ 🙂

ھمممم ۔۔۔۔۔۔ اسکا مطلب ہے کہ اب یہ حیوانوں کی بستی بن چکی ہے۔ یا کم از کم فیصلہ نہ ماننے والے ضرور حیوان ہیں ۔۔۔۔۔ ؟

اور ایک اور بات ۔۔۔۔

جس آئین کے تحت آپ ووٹ لے کر وزیراعظم بن سکتے ہیں اسی آئین کے تحت سپریم کورٹ کا جج آپ کو نااہل بھی قرار دے سکتا ہے۔ آئی سمجھ؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here