یو ٹیوب اور گوگل بند

0
277

یو ٹیوب اور گوگل بند
یوٹیوب اور گوگل کی سروسز شمالی افریقہ اور یورپ کے کچھ علاقوں میں معطل ہو گئی ہیں. لگتا ہے چینی ہیکرز پڑ گئے ہیں یوٹیوب اور گوگل کو، کیوں کہ یوٹیوب اور گوگل نے ھوواے کمپنی کو اپنی خدمات دینے سے انکار کر دیا تھا.

انکار کی وجہ امریکہ کی چین پر مسلط کردہ تجارتی جنگ تھی. ہوواوے کمپنی کے موبائل فون نے دنیا بھر میں آئی فون کی مارکیٹ تیس فیصد تک گرا دی تھی. جس کے بعد امریکہ گھبرا گیا. پہلے یہ پراپیگنڈا شروع کیا گیا کہ چین ہوواوے کمپنی کے زریعے امریکی شہریوں کی جاسوسی کر رہا اس کے بعد پورے امریکہ میں ھواوے فون پہ پابندی لگا دی گئی

اصل وجہ یہ تھی کہ ھواواے کمپنی نے دنیا بھر میں آئی فون کمپنی کی مت مار دی تھی. یہاں تک کہ آئی فون کمپنی کی مارکیٹ کم ہونا شروع ہوئی اور خطرہ پیدا ہو گیا کہ آئی فون کمپنی کے شیئرز گر جائیں گے. لہٰذا امریکہ نے کمینی حرکت کرتے ہوئے ھواوے فون کی پورے امریکہ میں پابندی لگا دی

قران کریم کی آیت زہن میں رہے کہ یہود و نصاری تمہارے کبھی دوست نہیں ہو سکتے. کل کو یہی کچھ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ ہو سکتا ہے، ایف سولہ کی ڈیل پر پاکستان کے ساتھ پہلے امریکہ ہاتھ کر چکا ہے اور ایف تھرٹی فائیو طیارے کی ڈیل پر ترکی کے ساتھ ہاتھ کر رہا ہے، خیر موضوع پہ واپس آئیں

یہ امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ میں امریکہ کا گھٹیا اور بزدلانہ وار تھا. ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آئی فون کمپنی اپنا معیار بڑھا کر ھواوے کو شکست دیتی لیکن ھواواے نے ہر میدان میں آئی فون کو پیچھے چھوڑا. اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ھواوے نے پہلے سام سنگ کو پیچھے چھوڑا اور اب امریکہ میں فروخت پر پابندی لگنے کے باوجود ھواواے اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ جلد آئی فون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی بن جائے گی. سبق: محنت میں برکت ہے، پاکستانی کمپنیاں بھی محنت اور ایمانداری سے کام کریں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے

اپنے گھٹیا حربوں کے باوجود بھی جب امریکہ ھواوے سے آگے نکلنے میں ناکام رہا تو اس کے بعد یوٹیوب اور گوگل دونوں کمپنیوں نے ہواوے کو اپنی سروسز دینے سے انکار کر دیا اور انٹل سمیت کئی مشہور کمپنیوں نے بھی ھواوے کو پروسیسرز اور ریمز وغیرہ جیسے پرزے دینے سے انکار کر دیا.

قران کی اسی آیت کا مفہوم دوبارہ یاد رہے کہ یہود و نصاری تمہارے دوست نہیں ہو سکتے. بار بار اس لیے حوالہ دے رہا ہوں کہ جو اپنے مفاد کےلیے غیر مسلم چینیوں سے تعلق قطع کر سکتے ہیں، انہیں دھوکہ دے سکتے ہیں وہ مسلمانوں کو بھی دھوکہ دے سکتے ہیں، موضوع پہ پھر واپس آئیں

امریکہ کی ان مسلسل کمینی حرکتوں کا جواب چینیوں نے بھی دیا اور پورے چین میں لوگوں نے آئی فون کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا. سبق یہ کہ قومی غیرت بھی کوئی چیز ہوتی ہے اسے کسی قیمت پر ترک نہیں کرنا چاہیے

اب صورتحال یہ ہے کہ اس وقت یوٹیوب اور گوگل کی سروسز شمالی امریکہ اور یورپ کے کچھ علاقوں میں بند ہو چکی ہیں. میں چین کو کوئی الزام نہیں دے رہا مگر میرا تجزیہ ہے کہ چینی ہیکرز نے کام دکھا دیا ہے. یوٹیوب اور گوگل کی کمینی حرکت کا جواب اسی انداز میں دیا ہے. یعنی تم نے ہمارے فون کو چلنے سے روکنے کی کوشش کی ہم تمہیں چلنے سے روک دیں گے. مطلب نا کھیڈاں گے نا کھیڈن دیاں گے. سبق: جہاں دشمن بار بار کمینی حرکتیں کر کے آپ کا کام خراب کر رہا ہو، وہاں کبھی کبھی دشمن کی طبیعت صاف کرنے کےلیے ایک کمینہ سا جواب دینا پڑتا ہے.
تحریر: سنگین علی زادہ

نوٹ: تحریر کے جملہ حقوق میرے اپنے یوٹیوب چینل کے نام محفوظ ہیں، یو ٹیوبرز تحریر پہ اپنی جانب سے ویڈیو مت بنائیں. اگر کوئی ویڈیو بنانا چاہتا ہے تو ان باکس میں رابطہ کر کے پیشگی اجازت لے. شکریہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here