ہم پاکستان کی سالانہ 25 ارب روپے کی امداد روک رہے ہیں ” ۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ

0
611

” ہم پاکستان کی سالانہ 25 ارب روپے کی امداد روک رہے ہیں ” ۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ

ہاہ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی کوئی پابندی ہوئی بھلا ؟؟؟ 463 ارب تو پاکستانیوں نے ڈاکڑ عاصم کو ویسے ہی بخش دئیے، خرابی صحت کی بنا پر!  90 ارب ان کے توقیر صادق جیسا بندہ کھا گیا۔ بے چارے کو قید میں گھبراہٹ محسوس ہوئی تو چھوڑ دیا، پلٹ کر پوچھا تک نہیں!  40 ارب مشتاق رئسانی جیسا سیکٹری لیول کا بندہ ڈکار گیا، 2 ارب واپس کرنے کی پیشکش کی تو عوام نے اس کے ہاتھ چوم لیے۔  20 ارب کی کرپشن یہاں روز ہو رہی ہے، 25 ارب سالانہ روک کر تم انکا کیا بگاڑ لو گے ؟؟؟

پابندی ہی لگانی ہے تو کوئی سالڈ پابندی لگاؤ بھئی ۔۔۔۔۔۔

نوٹ ۔۔۔۔ یہ صرف ان صاحبان میں سے چند ایک کا تذکرہ ہے جنہوں کرپشن کا اعتراف کر رکھا ہے لیکن ہماری عدلیہ کو جس پر یقین نہیں آرہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here