کیا یہ محض اتفاق ہے کہ بظاہر امریکہ اور القاعدہ نے ایک دوسرے کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے

0
345

کیا یہ محض اتفاق ہے کہ بظاہر امریکہ اور القاعدہ نے ایک دوسرے کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے لیکن عملی طور پر انکا اتحاد اور انکے مشترکہ مفادات حیران کن ہیں ذرا ایک نظر ڈالتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

لیبیا میں معمر قضافی کے خلاف القاعدہ اور امریکہ مل کر لڑے دنیا جانتی ہے کہ مزاحمت کاروں کا لیڈر ایک بڑا القاعدہ لیڈر تھا اور جس سے لڑائی تھی یعنی معمر قضافی امریکہ کا سب سے بڑا مخالف ۔۔۔۔۔۔!!

شام میں بشالااسد بلاشبہ ظلم کر رہا ہے لیکن القاعدہ اور امریکہ وہاں بھی اس سے مل کر لڑ رہے ہیں اور بشارلاسد حکومت کو ختم کرنا اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یمن میں سعودی عرب کے خلاف القاعدہ کی کاروائیاں جو اسرائیل کا مفاد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصر کی وادی سینا میں انکا اجتماع جو نہ صرف مصری فوج کے لیے درد سر بنا ہوا ہے بلکہ اسرائیل کی وادی سینا پر قبضے کی پرانی خواہش کو جواز فراہم کر رہا ہے اور اسرائیل اعلان کر چکا ہے کہ وہاں القاعدہ کی موجودگی سے اسے خطرہ ہے اور اسکا ” سدباب ” کرنے وہ وہاں ضرور جائے گا ۔۔۔۔۔۔!

صومالیہ میں امریکہ احکام اسلامیہ کی حکومت کے خلاف تھا اشباب تنظیم نے جو القاعدہ کی شاخ ہے وہاں احکام اسلامیہ حکومت پر مسلسل حملے کر کے اسے برباد کر کے رکھ دیا یہاں بھی القاعدہ اور امریکہ کا دشمن مشترک تھا ۔۔۔۔

چین کے صوبے سنکیانگ میں گڑبڑ ۔۔۔۔ جس نے نہ صرف ترکمانستانا اور چند اور ممالک کی ایس سی او نام چین کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطرہ ہے بلکہ پاکستان کے ٹی ٹی پی اسکی ذمہ داری لے کر پاک چین دوستی کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔۔ ایس سی او اور پاک چین دوستی امریکہ ، انڈیا اور اسرائیل کے لیے اس وقت سب سے بڑی رکاؤٹ ہیں ۔۔۔۔۔

ان سب سے بڑھ کر خود پاکستان میں جہاں القاعدہ تحریک طالبان پاکستان کے نام سے کام کر رہی ہے پاکستان ، افواج پاکستان اور افغان و کشمیر جہاد کرنے والے مجاہدین پر حملہ آور ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔
اور یہ عین امریکی ، اسرائیلی اور انڈین مفاد ہے ۔۔۔۔ آخر کیوں پاکستان میں ٹی ٹی پی یا القاعدہ کشمیر جہاد کی کھلے عام مخالف ہے اور کشمیر مجاہدین کو سرکاری مجاہدین کہتی ہے کیونکہ اس جہاد کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔ لیکن دوسری طرف افغان جہاد کے بھی خلاف ہے جس کا وہ اعلان نہیں کر سکتی کیونکہ پول کھل جائے گا اسلئے اسکا حل یہ نکالا ہے کہ قبائل میں جتنی بھی افغان جہاد کرنے والی تنظیمیں ہیں سب سے انکی خونریز جنگیں چل رہی ہیں آپ قبائل جا کر اسکی تصدیق کر سکتے ہیں یا فیس بک پر قبائیلی دوست بنائیے اور انسے معلومات حاصل کجیے آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

سوال یہ ہے کہ القاعدہ اور امریکہ کے یہ مشترکہ مفادات اور جنگیں کیا محض اتفاق ہیں یا القاعدہ بھی امریکہ ہی کا دوسرا نام ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ذرا یہ لنک ملاحظہ کیجیے ۔۔۔۔۔۔
http://pakfb.com/-webster-tarpley—china-to-defend-pakistan-from-us-attack-russia-backs-china-world-war-3-part-12-detail54.html

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here