کیا ملکہء برطانیہ آج بھی ہماری ملکہ ہے؟ کیا آج بھی یہ ملک اسی تاج برطانیہ کی عملداری میں ہے؟۔

0
607

ہ تصویر ایک سال پرانی ہے۔
اس میں سربراہِ مملکت اور اس کے وزراء بڑی عقیدت کے ساتھ ملکہء برطانیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
ٹھیک ایک سال بعد،
آج ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بالکل وہی منظر،
کراچی میں۔ ۔ ۔ ۔ٍ
لیکن اس منظر میں خاص بات یہ ہے کہ آج سالگرہ کی تقریب بڑی شان و شوکت سے منائی گئی۔ جس میں سرکاری طور پر صوبہ سندھ کے گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں پاکستانی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سب نے مل کر اسی طرح بہت عقیدت اور محبت سے کیک کاٹا،جس طرح پچھلے سال سربراہِ مملکت نے کاٹا تھا۔

کیا ملکہء برطانیہ آج بھی ہماری ملکہ ہے؟ کیا آج بھی یہ ملک اسی تاج برطانیہ کی عملداری میں ہے؟۔

کیا اسی محبت اور عقیدت کے ساتھ برطانوی عوام نے بھی اپنی ملکہ معظمہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا ہو گا جس طرح حکومتِ پاکستان کے بڑوں نے یہاں پاکستان میں کاٹا؟

مجھے نہیں پتہ کہ میں غلط ہوں یا درست ۔ ۔ ۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تو انگریز سے آزادی مل گئی مگر ہمارا حکمران طبقہ ہمیں پھر انہی کا غلام بنانے پر تلا ہوا ہے۔

آپ کی کیا رائے ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here