کیا اب اس قوم میں ذرا بھی غیرت اور شرم باقی نہیں رہی؟؟؟

0
237

کیا اب اس قوم میں ذرا بھی غیرت اور شرم باقی نہیں رہی؟؟؟

سنا ہے رومن قوم کے زوال کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ ان کے حکام اور لیڈر کرپٹ ہوگئے اور اپنی عیش و مستی کے لیے قوم پر ظالمانہ ٹیکس عائد کرنے لگے اور ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہوگئیں تو اس قوم میں بغاوت کے آثار پیدا ہوئے جس کو محسوس کرتے ہی ان چالاک لیڈروں نے ملک میں گیمز کا اعلان کر دیا اور عوام فوراً ہی ان کھیل تماشوں میں مشغول ہو کر اپنی ساری مصیبتیں بھول گئے ۔۔۔۔ پھر ہمیشہ یہی ہوتا رہا بالاآخر عظیم رومن سلطنت کا خاتمہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔

آج ذرا ہماری بے حسی اور بے غیرتی ملاحظہ کیجیے جس کو یار لوگوں نے “زندہ دلی” کا نام دے رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بحثیت ملک غیرت و حمیت کا جنازہ نکل چکا ہے ڈرون حملوں میں لوگ کٹ رہے ہیں اور حکمران اپنے ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر صرف اسکی مذمت کرلیتے ہیں۔۔۔۔۔۔

ٹیکسوں اور مہنگائی کی شکل میں اس قوم پر عذاب الہی نازل ہو رہا ہے۔۔۔۔

بجلی،گیس اور پیٹرول کی ادائیگی اور اشائے خوردونوش کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر جس کو بابائے قوم نے شاہ رگ کہا تھا وہاں روز ظلم کی نئی تاریخ رقم کی جاتی ہے لیکن ہمارے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔۔۔۔۔

کراچی جو روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اب مقتل گاہ بن چکا ہے۔۔۔۔۔۔

قرآن جو ہمارے دین کی بنیاد ہے اسکو پوری دنیا کی نظروں کے سامنے نظر آتش کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور

ہماری حالت یہ ہے کہ پورے ملک میں کرکٹ پر بھنگڑے ڈالے جاتے ہیں ۔۔۔ہمارا “آزاد میڈیا” ہر خبر نامے کے بعد کراچی میں ہونے والی کیٹ واک دکھانا فرض سمجھتا ہے۔۔۔۔ باہر سے اخلاق باختہ پروگرام درآمد کر کے قوم کو عشق و محبت کے اسرارورموز سکھائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔ لاہور میں روز نت نئے اور نہایت احمقانہ قسم کے ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں ۔۔۔۔ اس بات پر فخر کیا جا رہا ہے کہ ہمارے پاس انڈیا سے بہتر گلوکار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے بڑا ایشو کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا بن چکا ہے۔۔۔۔۔۔

یہ بلکل وہی حالت ہے جو رومن قوم کی تھی ۔۔۔۔

قوم جب حقائق سے نظریں چرا کر کھیل تماشوں میں مشغول ہو جاتی ہے تو انکی تباہی قریب ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بے حسی اور بے شرمی ہماری مجموعی تباہی کو نزدیک لے آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here