کوئی ایک مثال لا دو

0
543

کوئی ایک مثال لا دو۔۔۔۔
کسی ایک ملک کی فوج کی مثال لا دو جو ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کی خدمت ماں کی طرح کرتی ہو۔
کسی ایک فوج کی مثال لا دو جو سیلاب زلزلے آنے پر اپنی بندوقیں چھوڑ کر قوم کے ہاتھ تھام لیتی ہو۔
کسی اور فوج کی مثال لا دو جس نے اپنے دس ہزار جوانوں کے جنازے کندھوں پر اٹھا کر قوم کو دہشتگردی کے ناسور سے باہر نکالا ہو، جس نے دنیا میں سب سے زیادہ اپنے فوجی افسران شہید کروائے ہوں ۔
کوئی ایک فوج کی تو مثال لا دو جن کے معصوم بچوں کے سر سکول جیسی مقدس جگہ پر کاٹے گئے ہوں، جن کے اپنے سروں سے فٹبال کھیلا گیا ہو مگر انہوں نے قوم سے اف تک نا بولا ہو،
جن کے کیپٹن روح الله اور کیپٹن بلال ظفر جیسے خوبرو جوانوں کی لاشیں شادی سے چند دن پہلے گھر پہنچی ہوں۔
دنیا کی کسی ایک فوج کی تو مثال لاؤ جس نے دہشتگردوں کو شکست دی ہو، جس نے بوری بند لاشوں والے شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا ہو، جس کے جوان سڑک کنارے وطن کے شہریوں کو اپنے حصے کو نوالے کھلاتے ہوں،
ہے کسی اور ملک کی فوج جو گولیاں کھا کر بھی شکوہ نہیں کرتی ، جس پر کافر کافر کے فتوے لگتے ہوں مگر پھر بھی وہ اپنی قوم اور ملک کو تنہا نہیں چھوڑتی ، جس کے جوانوں کی زبانیں اپنے ملک کو زندہ باد کہنے پر کاٹی گئیں ہوں، ۔۔۔۔۔

ہے کوئی مثال ؟؟؟؟؟
“جس کا نعیم البدل نہیں ہے کوئی
ایسی رحمت ہے ،یہ پاک فوج ”
نوٹ
یہ بدقسمتی ہے اس قوم کی جو فوج ان کے لیے گولیاں کھاتی ہے یہ قوم اسے ہی گالیاں دیتی ہے، شاید ڈھونڈنے سے بھی آپ کو ایسی قوم نہ ملے جو اپنی خاطر گولیاں کھانے والوں کو گالیاں دیتی ہو۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here