کل دشمن کی جانب سے یہ فساد برپا کروا دیا گیا اور اسکے مقاصد حاصل کرنے کے لیے فوری کام ہوگا

0
389

کل دشمن کی جانب سے یہ فساد برپا کروا دیا گیا اور اسکے مقاصد حاصل کرنے کے لیے فوری کام ہوگا ۔ گو پاک فوج نے صورت حال کو کسی حد تک کنٹرول کر لیا ہے اور میڈیا پہلی بار اس فساد کی کوریج نہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دے رہا ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!

ہم اور ہمارے فیس بک مجاہدین ضرور اس منصوبے کو کامیاب کروا کر چھوڑیں گے اور اس فساد کو کنٹرول کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں پر ضرور پانی پھیریں گے ۔ دشمن کی جزوی کامیابی کو مکمل کامیابی میں تبدیل کرنے کے لیے ہم فیس بک پر پاگلوں کی طرح کام کر رہے ہیں اور ہم اتنے اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں کہ ہمیں اس معاملے میں اللہ کا خوف بھی نہیں رہا ہے نہ یہ یاد رہا ہے کہ بلاآخر ہم نے مر جانا ہے اور اپنے ان اعمال کے ساتھ اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے !! 🙁

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here