کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں: حریت رہنما علی گیلانی

0
102

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کو 2 حصوں‌ میں‌ تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے. کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی حکومت، عوام اور مسلم امہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، فوری طور پر کشمیریوں کی مدد کو آئیں۔

کشمیریوں کے نام اپنے خط میں سید علی گیلانی نے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی، ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک لوگ وادی کے سفیر بنیں، اور بھرپور احتجاج کریں۔ وقت آ گیا ہے بھارت نواز کشمیری بھی ہمارا ساتھ دیں۔ بھارت کشمیری عوام نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔

علی گیلانی کا کہنا تھا آج کشمیرکی تالابندی ہے، وادی جیل میں تبدیل کر دی گئی۔ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں۔ بھارت بربریت کی اطلاعات دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے تاہم عالمی میڈیا کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں جو کشمیر کےاہم فریق ہیں۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ بھارت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ تاریخ کی کتاب کا ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر بتائے گا کہ کشمیر میں کتنے مظالم ڈھائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here