کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن،وزیراعظم عمران خان کل امریکا پہنچیں گے

0
38

وزیراعظم پاکستان ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ دفتر خارجہ نے دورے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں عمران خان کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، صحت عامہ اور سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کیساتھ ساتھ ایڈیٹورل بورڈ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران عمران خان امریکا میں موجود تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف بھی پیش کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ کئی ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں بھی کریں گے ڈاکٹر محمد فیصل ۔

وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کے اہم اجلاسوں سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے دفتر خارجہ ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here