کارگل آپریشن میں پرویز مشرف دس کلومیٹر آگے سب سے اگلے مورچوں پر جوانوں کو حوصلہ دینے چلے گئے تھے

0
331

پاک فوج کے پاگل جرنیل ۔۔۔۔۔۔

کارگل آپریشن میں پرویز مشرف دس کلومیٹر آگے سب سے اگلے مورچوں پر جوانوں کو حوصلہ دینے چلے گئے تھے جبکہ انڈیا ڈیڈ زیرو ہٹ کرنے والی بوفرز توپیں اور ائر کرافٹس استعمال کر رہا تھا ۔

سوات آپریشن میں جب کہ دشمن نیچے سے مسلسل فائرنگ کر رہے تھے جنرل ہارون اسلام نے چھتری کے ذریعے پہلی چھلانگ خود لگائی ۔

آپریشن راہ نجات میں جنرل طارق سب سے اگلے ٹینک پر ٹینک کے اوپر بیٹھا تھا جبکہ وہاں بنائے گئے بنکرز سے دشمن کے سنائپرز پاک آرمی کو مسلسل نشانہ بنا رہے تھے ۔

پنڈی میں مسجد پر حملے میں جب کہ سب جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے ایک جنرل صاحب نے خالی ہاتھوں سے ایک دہشت گرد سے گن چھینی اور اس وقت تک مقابلہ کرتا رہا جب تک شہید نہیں ہو گیا ۔

اور دو تین دن پہلے کراچی کے کور کمانڈر صاحب آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے ائر پورٹ کے گراؤنڈ میں سب سے آگے تھے جبکہ تمام دہشت گرد ایکٹیو تھے اور یہ انکے کھلے نشانے پر تھے ۔

یہ جرنیل اتنے پاگل کیوں ہیں ؟ جان دینے پر کیوں تلے رہتے ہیں ؟ کیا محض امریکی ڈالروں کے لیے ؟؟؟

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here