چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ میں اب تک 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے

0
120

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ میں اب تک 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، 5 جدید نئی کرینیں نصب کی گئی ہیں، 2 لاکھ 20 ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے،گوادر میں سیویج ڈسپوزل سسٹم اور کارگو ہینڈلنگ کے لئے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین گوادر پورٹ بین الاقوامی اور جدید بندرگاہ بنانے میں مدد ملے گی وہاں اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے18.9 کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جارہی ہے ،یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے، فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here