چین نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی، بدلے میں کیا چیز مانگی؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے نکل جائیں گے

چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت سے پریشان امریکا کے لئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ چین نے سعودی ارامکو کمپنی، جو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، کا پانچ فیصد حصہ 100 ارب ڈالر(تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) میں براہ راست خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔

0
589

چین نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی، بدلے میں کیا چیز مانگی؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے نکل جائیں گے 
__________________________________
چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت سے پریشان امریکا کے لئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ چین نے سعودی ارامکو کمپنی، جو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، کا پانچ فیصد حصہ 100 ارب ڈالر(تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) میں براہ راست خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔
چین کی سرکاری کمپنیوں پیٹروچائنہ اور سائنو پیک نے سعودی ارامکو کے ساتھ براہ راست ڈیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ کمپنیاں چین کے ایک سرکاری کنسورشیم کا حصہ ہیں جس میں چین کا خود مختار ویلتھ فنڈ بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ سال یہ بیان سامنے آیا تھا کہ مملکت سعودی ارامکو کا پانچ فیصد حصہ بیچنے پر غور کررہی ہے، جس سے 100 ارب ڈالر (تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) حاصل ہونے کی توقع کی جارہی تھی، اگر کمپنی کی کل مالیت دو کھرب ڈالر (تقریباً 200 کھرب پاکستانی روپے) تصور کی جائے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سعودی کمپنی کا پیش کردہ تمام پانچ فیصد حصہ یا اس سے بھی زائد لینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی کمپنیوں پیٹرو چائنہ اور سائنو پیک نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here