پاک فوج ہی اسلام کے نام پر بنی اس ریاست کی حقیقی محافظ ہے جہاں ہم اسلام کے لیے آواز اٹھانے کے قابل ہیں۔

ختم نبوت ترمیم کا اصل ماسٹر مائند نواز شریف اور اس کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ اتحادی ہیں جو چیخ رہے ہیں کہ پاک فوج انہیں مسلسل ایک نادیدہ گھیرے میں لے رہی ہے۔ انگلینڈ اور دبئی تک ان کے لیے غیر محفوظ بنا دئیے گئے ہیں۔ زاہد حامد تو محض ایک چھوٹا سا مہرہ ہے۔

0
1185

ہم جذباتی ضرور ہیں لیکن اندھے نہیں ۔۔۔۔۔ !

خادم حسین رضوی اور اس کے حامی چند باتیں کان کھول کر سن لیں!

۔۔۔۔۔۔۔ پاک فوج ہی اسلام کے نام پر بنی اس ریاست کی حقیقی محافظ ہے جہاں ہم اسلام کے لیے آواز اٹھانے کے قابل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔ ختم نبوت ترمیم کا اصل ماسٹر مائند نواز شریف اور اس کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ اتحادی ہیں جو چیخ رہے ہیں کہ پاک فوج انہیں مسلسل ایک نادیدہ گھیرے میں لے رہی ہے۔ انگلینڈ اور دبئی تک ان کے لیے غیر محفوظ بنا دئیے گئے ہیں۔ زاہد حامد تو محض ایک چھوٹا سا مہرہ ہے۔
۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر برسرپیکار گستاخاں رسول کا سب سے بڑا نشانہ بھی پاک فوج ہی ہے نہ کہ کوئی ملا۔
۔۔۔۔ امریکہ اور انڈیا کی چیخیں آسمان تک سنائی دے رہی ہیں کہ کشمیر سے افغانستان تک جہاد کی پشت پناہی پاک فوج کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔ پاک فوج ہمارے لیے اب تک ہزاروں جانیں دے چکی ہےاور انکی قربانیوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

محض ایک دھرنا دے کر آپ پاک فوج کی جگہ ہرگز نہیں لے سکتے!

دھرنے کے کچھ حامی پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔ پاک فوج کے سپاہ سالار نے دونوں فریقوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی تو دھرنے والوں میں سے کچھ اس اپیل کا مذاق اڑانے لگے۔
کیوں؟ کوئی خوش فہمی ہوگئی ہے؟؟
یاد رکھیں اگر پاک فوج پر ایک پتھر بھی پھینکا گیا تو خادم حسین رضوی اور عبدالعزیز یا فضل اللہ میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا۔

وہ سب بھی اسلام کا ہی نام لیتے ہیں لیکن شر انگیزی کی وجہ سے باطل اور دہشت گرد قرار دئیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کے کچھ ایکٹیوسٹ نہ صرف پورے شدومد سے خادم حسین رضوی کو سپورٹ کر رہے ہیں بلکہ ہنگامے جاری رکھنے پر بھی اصرار کر رہے ہیں۔ وہ ان دھرنے والوں میں شامل ہوکر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

خادم حسین رضوی کو اس معاملے میں صاف اور واضح ہدایات جاری کرنی چاہئیں اور بار بار کرنی چاہئیں۔ شرپسندوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں اور ان پر قابو پائیں۔

کچھ دن پہلے کسی نے کہا تھا کہ ” یہ ڈراما کر رہے ہیں ” تو میں نے کہا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے میں ڈراما بھی قبول ہے۔ اسلام کے معاملے میں ہم جذباتی ضرور ہیں لیکن اندھے نہیں۔

پاک فوج ہی اسلام کے اصل اور حقیقی مجاہد ہیں۔ فرقہ پرستی کی آگ بڑھکا کر اسلام کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دینے والے ملاوؤں میں سے کوئی ایک بھی انکی جگہ نہیں لے سکتا۔

جہاں تک نواز شریف کی بات ہے تو میں پچھلے کئی سالوں سے لکھ رہا ہوں کہ وہ سود کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ آج اس کی یہ جنگ آپ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وہ کبھی جیت نہیں سکے گا ان شاءاللہ۔

دھرنا ہو یا نہ ہو اس کے گرد شکنجا کسا جا چکا ہے جس میں وہ بری طرح سے پھڑ پھڑا رہا ہے!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here