Home Pakistan Army پاک فوج کی بہادرخاتون افسر کے چرچے

پاک فوج کی بہادرخاتون افسر کے چرچے

0
186
پاک فوج کی بہادرخاتون افسر کے چرچے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے عالمی امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والے’یو این پیس کیپنگ‘ آفیشل اکاؤنٹ نے میجر فوزیہ پروین کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا

ٹوئٹ میں انہوں نےاقوام متحدہ کی نیلی ٹوپی پہنے، پاک فوج کی وردی میں ملبوس ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھامے اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس کھڑی میجر فوزیہ کی تصویر شیئر کی۔میجر فوزیہ کی یہ تصویر قبرص کے گشت زون کے وقت کی ہے جب وہ بفرزون میں روٹین کی پیٹرولنگ پر تھیں

اقوام متحدہ کے مشن میں پاکستان ایک طویل ترین خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ بین الاقوامی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سے بڑی تعداد میں فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دسمبر 2018ء میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی کل فوج 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook login by WP-FB-AutoConnect