پاک فوج پر بہت بڑا اعتراض یہ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ ” فوج مداخلت کرتی ہے

0
353

پاک فوج پر بہت بڑا اعتراض یہ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ ” فوج مداخلت کرتی ہے “

جنرل کیانی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فوج سول حکومت کے ماتحت رہے گی تاکہ لوگوں کا یہ اعتراض ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے کہ ” فوج مداخلت کرتی ہے!!”

اسکے بعد میڈیا پر وطن دشمنوں نے فوج کو اپنے نشانے پر لے لیا ۔ عدلیہ نے پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو سزائیں دینے کے بجائے بے شمار پرچے فوج پر ہی کٹوا دئیے ۔ جرنیلوں سے لے کر جوانوں تک کے خلاف کاروائی کی ۔ سیاست دانوں نے فوج کو ہر مسلئے کی جڑ قرار دینا شروع کیا حتی کہ حسین حقانی نے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کے حکم پر پاکستان تک کو بیچنے کی کوشش کی اور ایک بڑی طاقت کو اپنے ہی ملک کے خلاف کاروائی کے لیے ابھارا۔۔۔۔۔!!!

پاک فوج نے نہ صرف یہ سب کچھ برداشت کیا بلکہ اپنے گرم خون سے اس مٹی کو مسلسل سیراب بھی کرتی رہی ۔ زلزلہ ، سیلاب ، الیکشن ہر جگہ انہی کو پکارا گیا اور انہوں نے خدمت کا حق ادا کیا ۔ دہشت گردوں کے خلاف ایک بہت وسیع علاقے میں انتہائی نامساعد حالات میں برسرپیکار ہیں ۔ انڈیا نے 9 لاکھ فوج کو حرکت دی تو فوراً اسکے سامنے سینہ سپر ہوگئی!! ۔۔۔ صرف سیاسی بالشتیوں کی فرمائش پر اپنے جرنیلوں تک کی شہادت کو برداشت کیا لیکن ظالموں کے خلاف کاروائی نہ کی تاکہ جمہوری لیڈر اپنے ارمان نکال سکیں!

لیکن اب ڈرونز ، میڈیا کی غداری ، سیاست دانوں کی نالائقی اور اداروں کی تباہی وغیرہ کے نتیجے میں پاک فوج پر ایک اور طرح کی تنقید شروع ہوگئی کہ ۔۔۔۔ “فوج مداخلت کیوں نہیں کرتی !!!”

پاک فوج مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہے !! پاک فوج کے جرنیل اور سپاہی اپنی جانیں دنیا کمانے کے لیے نہیں دے رہے !! اب فوج کو مداخلت کرنی پڑے گی ۔ ورنہ انکی قربانیاں ضائع جائنگی ۔

امید ہے کہ پاک فوج اگر یہ فیصلہ کر لے تو پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here