پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے ڈان اخبار کی خبر کو غلط قرار دے دیا

0
180

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک ایران فورسزکی بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبارکی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دے دیا اور کہا کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان  میں کہا ڈان اخبار میں  بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے، ڈان اخبار میں مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے کئے گئے دعوے  غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، درحقیقت بارڈر پر کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پیٹرولنگ کی اطلاعات میں صداقت نہیں، پیٹرولنگ،آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو متعلقہ فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی۔

ڈان اخبار میں  بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here