پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز: آج ٹرافی کی تقریب رونمائی، کل پہلا ٹاکرا ہوگا

0
94

یو اے ای میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ون ڈے سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں، ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی، 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا جمعے کو شیڈول ہے۔

پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا جمعے سے شارجہ میں آغاز ہوگا، کپتان شعیب ملک اور کینگروز قائد ایرن فنچ آج ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ گرین شرٹس نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ آئی سی سی اکیڈمی میں کینگروز نے بھی خوب پسینا بہایا۔

بلے باز عمر اکمل کو پی ایس ایل کی فارم برقرار رکھنے اور ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کا چیلنج درپیش ہے، محمد حسنین بھی اپنی رفتار سے کینگروز کا شکار کرنے کو تیار ہیں۔ پی ایس ایل فور کے فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پاکستان کے کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here