پاک آرمی کے جوان پتہ نہیں کونسی مخلوق ہیں اور کیا کھاتے ہیں

0
605

پاک آرمی کے جوان پتہ نہیں کونسی مخلوق ہیں اور کیا کھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔!!!
ایک عام طیارے کی ٹینکی میں کئی لاکھ لیٹر ھائی اوکٹین تیل ہوتا ہے جو ایک چنگاری ملنے پر بہت بڑی ایکسپلوژن کر سکتا ہے ۔ اس طرح جہاز بجائے خود کسی بم سے کم نہیں ہوتا اور ایک جہاز پھٹنے پر اپنے نزدیک کے دوسرے جہازوں کو تباہ کر سکتا ہے !!
کراچی ائرپورٹ میں داخلے کے بعد جہازوں کو تباہ کرنا کافی آسان تھا اور یہی انکا ٹارگٹ تھا ۔۔۔ !!
لیکن ائر پورٹ میں داخل ہو جانے کے باوجود بھی ان انتہائی اعلی تربیت یافتہ ، جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اور خود کش مشن پر آئے ہوئے دہشت گردوں اس طرح روکنا کہ وہ کسی جہاز پر خراش بھی نہ ڈال سکے انتہائی حیرت انگیز تھا ۔۔۔۔۔!!

میری نظر میں ائرپورٹ پر انڈین حملے کے جوا ب میں یہ آپریشن ہمارے شاہین صفت، شیر دل مجاہدین کا فدائی آپریشن ہی تھا جس میں انہوں نے اسلام کے آخری قلعے کے دفاع میں دیوانہ وار اپنی جانیں نچھاور کیں اور ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیا ۔۔۔۔۔۔!!

انکا یہ بہتا ہوا گرم گرم خون ایک دن ضرور رنگ لائیگا ۔۔۔۔ اور اس جنگ میں بالاآخر حق کو اللہ غالب کر دے گا !

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here