پاکستان کو امداد دے کر بے وقوفی کی۔ پاکستان ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے۔

0
411

پاکستان کو امداد دے کر بے وقوفی کی۔ پاکستان ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے۔ پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں دھوکہ دیا۔ اب ایسے نہیں چلے گا ۔۔۔۔۔۔

ٹرمپ کی ایک اور دھمکی ۔۔۔۔۔۔ 🙂

ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامہ اب کھل کر کہہ رہی ہے کہ پاک فوج ہم سے ” امداد ” لے کر ہمیں ہی افغانستان میں مار رہی ہے۔

جناب یہی دعوی ہمارا بھی ہے۔

ہم سے راستہ مانگ کر تم افغانستان سے ہمیں مار رہے ہو۔

اور یہ 33 بلین ڈالر آپ نے کب دئیے اور کس کو دئیے؟؟

ان 70 ہزار پاکستانی جانوں کی قیمت کون دے گا جو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے گئیں؟

اگر واقعی 40 فیصد افغانستان پر “دہشت گردوں” کا قبضہ ہے تو انکو پاکستان میں ٹھکانے بنانے کی کیا ضرورت ہے؟

مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ تمھارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا اور وہ مقاصد جو تم 15 سال تک حاصل نہ سکے اب حاصل کرنے کے لیے پاگل ہو رہے ہو۔

جو مرضی ہے کرو بس ایک بات کا خیال رکھنا۔ پاکستان عراق، شام یا افغانستان نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ !

اب امریکہ کو ہی ڈو مور کرنا ہوگا۔ پاکستان کو کسی بھی قسم کی دھمکی بے اثر ثابت ہوگی۔

باقی کوئی احمق اگر یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کوئی اقدمات کر کے امریکہ کو مطمئن کرے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ امریکہ ہر صورت پاکستان پر حملہ کرے گا اور زیادہ امکان یہ ہے کہ وہ حملہ معاشی ہوگا۔

نواز شریف اس کے لیے پہلے ہی پاکستان کو ممکن حد تک ” نرم ” کر چکا ہے۔

پاکستان میں مقتدر حلقوں کو تیز رفتار اور بڑے فیصلے کرنے ہونگے مارچ سے پہلے پہلے!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here