پاکستان چین کا بنایا ہوا ڈرون استعمال کررہا ہے

0
174

بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان چین کے تیار کردہ کثیر المقاصد ڈرون ونگ لونگ ون استعمال کررہا ہے جو بھارت کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں ، بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا سے زمین پر مار کرنے والے 100کلو وزنی ہتھیار کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے ، جس میں بم اور میزائل بھی شامل ہیں ، اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔
wing loong pakistanpakistan purchased drone

بھارتی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی رفتار 280کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس کی رینج 5000کلومیٹر ہے ، یہ 20گھنٹے تک کارروائی کرسکتا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس درمیانے سائز کے فالکو ،شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ کی تصویروں او ر دیگر کئی رپورٹس سے یہ حقائق معلوم ہوئے ہیں، اتنے پروں والا ڈرون دنیا میں اور کہیں نہیں ہے۔
wing loong india

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here