پاکستان میں خواتین، بچوں، اقلیتوں، مہاجروں یا بلوچوں وغیرہ پر مظالم کے تذکروں سے لبریز ہو

0
462

یورپ جانا اب بہت آسان ۔۔۔۔۔ !

ایک عدد پاسپورٹ،

چار تصاویر،

ویزا جمع کرانے کی فیس،

اور میڈیا یا سوشل میڈیا ریکارڈ جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام پر تنقید،

شعائر اسلام پر تنقید،

پاکستان پر تنقید،

نظریہ پاکستان پر تنقید،

افواج پاکستان پر تنقید،  احتیاطً لفظ ” اسٹیبلشمنٹ ” کے تحت

اور ۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں خواتین، بچوں، اقلیتوں، مہاجروں یا بلوچوں وغیرہ پر مظالم کے تذکروں سے لبریز ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے بعد اچانک خود کو اور اپنی فیملی کو درپیش خطرات کا واویلا مچائیے۔ ہوسکے تو چند دن کے لیے کالام یا سوات نکل جائیے اور غائب ہونے کا ڈراما کیجیے۔

آپ کے دو چار ساتھی پلے کارڈز کے ساتھ آپ کے ” غیاب ” کے خلاف مظاہرہ کریں۔ اس مظاہرے کی تصاویر محفوظ کر لیں اور اپنی فائل میں شامل کر لیں۔

واپس آکر اپنے ” نظریات ” پر ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کریں۔ لیکن اپنے بچوں کی جان کو درپیش گوناں گوں خطرات کے پیش نظر مجبوراً پاکستان چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کریں۔۔۔۔۔!

اس کے بعد سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے ہالینڈ، انگلینڈ یا امریکہ کے لیے اپلائی کیجیے۔ ملالہ یوسفزئی کی طرح کا چھکا تو نہیں لگ سکتا لیکن ویزا مل ہی جائیگا۔۔۔۔ 🙂

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here