پاکستان میں احمدیوں یا قادیانیوں کی کل آبادی 40 لاکھ سے اوپر ہے۔ بطور اسلامی ریاست ان احمدیوں کو پاکستان میں وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں

خاص کر جب یہ اعلان کیپٹن صفدر جیسا وظیفہ خور کر رہا ہو جسکے خود اپنے مالکان کے تمام اہم معاملات کی نگران ایک احمدی فیملی ہو ۔۔ یہ پتہ ہے کسی کو ؟؟؟

0
1458

کچھ خاص خاص ۔۔۔۔۔۔ !

پاکستان میں احمدیوں یا قادیانیوں کی کل آبادی 40 لاکھ سے اوپر ہے۔ بطور اسلامی ریاست ان احمدیوں کو پاکستان میں وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔ 

تب ریاست کی اتنی بڑی آبادی کے خلاف اعلان جنگ کا مقصد؟

خاص کر جب یہ اعلان کیپٹن صفدر جیسا وظیفہ خور کر رہا ہو جسکے خود اپنے مالکان کے تمام اہم معاملات کی نگران ایک احمدی فیملی ہو ۔۔ یہ پتہ ہے کسی کو؟

درحقیقت یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ آنے والے چند ماہ میں ریاست کے اندر انتشار کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔

بطور مسلمان میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے بارے میں گمان رکھتا ہوں کہ وہ ریاست کی وفادار ہیں تاوقتیکہ کسی شخص کی غداری ثابت نہ ہوجائے۔ اور کسی شخص کے انفرادی فعل کا ذمہ دار میں پوری جماعت کو ہرگز نہیں ٹہراتا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کیپٹن صفدر کے غم و غصے کو دیکھ کر مجھے ایک بار پھر اتنخابی فارم اور ختم نبوت والا معاملہ یاد آگیا۔

میں ذرا اپنی کم علمی کا اعتراف کرنے لگا ہوں۔

کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ درحقیقت اس انتخابی فارم میں کونسی تبدیلی مقصود تھی؟؟ جس کے ساتھ ختم نبوت والی ” کلیریکل غلطی” بھی ہوگئی۔

پلیز وہ تبدیلی مجھے کوئی بتا دے!

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

آصف زرداری نے ایک بار پھر نواز شریف کو للکارا ہے ۔۔۔۔ 

بھئی بڑے ہی ڈھیٹ ہیں یہ دونوں اور ان سے زیادہ ڈھیٹ یہ قوم۔

28 سال سے ان دونوں کی یہ نوارا کشتی جاری ہے جس میں نہ نواز شریف کا کچھ بگڑا نہ ہی زرداری کو کچھ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 28 سال ۔۔۔۔۔۔ !!!

لیکن پھر بھی تم لوگوں کو سمجھ نہیں آئی؟؟

تمھیں تو یہ بھی نظر نہیں آتا کہ اگر حقیقتاً ان میں سے کوئی ایک خطرے میں آجائے تو دوسرا فوراً بچانے پہنچ جاتا ہے۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here