پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بنائے ہوئے اسلحہ کی دنیا تعریف کرتی ہے

0
429

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بنائے ہوئے اسلحہ کی دنیا تعریف کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت 40 سے زیادہ ممالک پاکستانی جنگی ہتھیاروں کے خریدار ہیں، پاکستان کے بنائے گئے خود ساختہ ہتھیاروں میں اس وقت روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی دلچسپی لے رہے ہیں

ماسکو میں جاری انٹرنیشل ڈیفنس ایگزیبیش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے جو کہ پاکستانی اسلحہ کی پسندیدگی اور مقبولیت کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کوبے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر بلایا گیا تھا جس کے بعد پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے 22 سے 23 اگست تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں شرکت کی،

اس موقع پر روس کی میسر کلاشنکوف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ساتھ باہمی تعاون کا ایم او یو بھی سائن کر لیا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here